Pages

Wednesday, June 24, 2020

ٹائیگر فورس کی بہتر کارکردگی کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال معاون خصوصی عثمان ڈار نےحیرت انگیز خصوصیات کی حامل موبائل ایپلی کیشن تیار کروا لی

اسلام آباد(این این آئی)ٹائیگر فورس کی بہتر کارکردگی کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال ا،معاون خصوصی عثمان ڈار نے جیو ٹیگنگ پر مشتمل موبائل ایپلیکیشن تیار کروا لی۔ معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاکہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹائیگر فورس کی ذمہ داریوں کو با آسانی مانیٹر کیا جائیگا،اسسٹنٹ کمشنرز،ایس ایچ او اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بھی ایپ سے منسلک ہوں گے،ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں

کی نشاندہی اور موقع پر کارروائی ممکن ہو گی،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تیار کردہ ایپ کا ٹیسٹ رن مکمل کرلیا گیا ،وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے ملک گیر سطح پر ایپ لانچ کریں گے،ٹائیگر فورس خود ساختہ مہنگائی کی بھی نشاندہی کر سکے گی۔ انہوںنے کہاکہ ماسک نہ پہننے والے خریدار یا دکاندار کے خلاف بھی فوری کارروائی ممکن ہو گی،ہر ٹائیگر فورس کی پرفارمنس اور رضاکارانہ سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جائیگا۔

The post ٹائیگر فورس کی بہتر کارکردگی کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال معاون خصوصی عثمان ڈار نےحیرت انگیز خصوصیات کی حامل موبائل ایپلی کیشن تیار کروا لی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...