Pages

Thursday, June 25, 2020

یہ اسلحہ چین اور پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہو گا روس نے اسلحہ فراہمی کیلئے بھارت کے سامنے اپنی شرط بھی رکھ دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ روس بھارت کو ہتھیار تو دے گا مگر وہ چین اور پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوں گے، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ بھارت اس خبر سے بھی زیادہ مشکل صورتحال میں پھنس گیا ہے۔1947 کے بعد بھارت اتنی بری پوزیشن میں کبھی بھی نہیں آیا۔ماسکو میں ایک پریڈ ہوئی لیکن اس کا نتیجہ کچھ بھی نہیں نکلا۔پریڈ میں

چین کے وزیر خارجہ کے ساتھ ون آن ون ملاقات نہیں ہو سکی۔جب کہ روس نے اپنے آپ کو اس معاملے سے پیچھے کر لیا ہے۔بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ روس گئے تو وہاں سے جو اسلحہ خریدا ہے اس پر روس نے ایک اور شرط لگا دی۔اس پر شرط یہ لگائی گئی ہے کہ یہ اسلحہ چین اور پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگا۔اب بھارت بری طرح سے پھنس گیا ہے کیونکہ وہ اس کے پیسے بھی ادا کر چکا ہے اور اس پر شرائط بھی عائد کر دی گئیں۔

The post یہ اسلحہ چین اور پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہو گا روس نے اسلحہ فراہمی کیلئے بھارت کے سامنے اپنی شرط بھی رکھ دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...