Pages

Saturday, July 25, 2020

چین میں کرونا دوبارہ تیزی کیساتھ سر اٹھانے لگا درجنوں نئے کیسزسامنے آگئے ،حکام شدید پریشان

بیجنگ (این این آئی)چین میں کورونا وائرس کے 34 نئے مریضوں کی تصدیق ہوگئی ۔چین کے ہیلتھ کمیشن کے مطابق گذشتہ روز ملک میں کورونا وائرس کے 34 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی،ایک دن پہلے یہ تعداد 21 تھی۔نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ایک بیان کے مطابق، نئے متاثرین میں سے 20 سنکیانگ کے انتہائی مغربی علاقے میں اور نو افراد شمال

مشرقی صوبے لیاؤننگ میں تھے، جبکہ باقی پانچ متاثرین بیرونِ ملک سے آئے تھے۔چین میں ایسے مریض جن میں علامات ظاہر نہیں ہوتیں ان کی تعداد 43 سے بڑھ کر 74 ہو گئی ہے۔ہیلتھ اتھارٹی نے بتایا کہ چین میں کورونا وائرس کے 83،784 متاثرین کی تصدیق ہوئی جبکہ کووڈ 19 سے ہلاکتوں کی تعداد 4،634 پر برقرار رہی۔

The post چین میں کرونا دوبارہ تیزی کیساتھ سر اٹھانے لگا درجنوں نئے کیسزسامنے آگئے ،حکام شدید پریشان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...