Pages

Friday, July 24, 2020

کرونا سے ہمیں کوئی ایٹمی میزائل نہیں بچا سکا ، چار ارب روپے کا میزائل لوہے کے بہائو بکے گا ، چودھری شجاعت نے کامل علی آغاکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا لوہے کا کاروبار ہے ، آپ انتظار کریں ، بولی میں حصہ لیں یہی میزائل آپ کو چار سوروپے میں مل جائے، لیگی سیاستدان نے کرونا کا واحد علاج اللہ کی یاد بتا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ کرونا بیماری کا تدارک صرف احتیاط ، اللہ سے دعا اور معافی سے ہی ممکن ہے ، پہلی مرتبہ ایسا دیکھنے میں آرہا ہے کہ کرونا کے باعث باپ بیٹے سے ، ماں بیٹی سے اور بہن اپنے بھائی سے نہیں مل پا رہے ،

پارٹی رہنمائوں سینیٹر کامل علی آغاز اور میاں عمران مسعود سے گفتگو کرتے ہوئے شجاعت کا کہنا تھا کہ کرونا بیماری سے ایک عجیب سی فضاپیدا ہو گئی ۔ اس میں ہر انسان کا فرض بنتا ہے کہ وہ احتیاط سے خود کو اور اپنے پیاروں کو بھی محفوظ رکھے ، یہ بات افسوسناک ہے کہ ہمارے ملک میں سیاسی اور سماجی سطح پر اس بیماری کے حوالے سے کوئی ہم آہنگی نہیں پائی جاتی ۔ چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ اللہ نے اس بیماری کے ذریعے یہ ثابت کر دیا کہ کوئی ایٹم بم یا میزائل ہمیں کرونا سے نہیں بچا سکتا ۔ کامل علی آغا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا لوہے کا کاروبار ہے ، آپ انتظار کریں چار اب روپے کا میزائل اب لوہے کے بھائو بکے گا ، آپ بھی اس کی بولی میں حصہ لیں ، ہو سکتا ہے کہ یہی میزائل چار سو روپے میں مل جائے ۔ شجاعت حسین نے کہ اہے کہ اللہ تعالی کو راضٰ کرنے کا یہی واحد راستہ ہے کہ جس کو اپنا ہم اپنی دنیا اور آخرت بنا سکتے ہیں ۔

The post کرونا سے ہمیں کوئی ایٹمی میزائل نہیں بچا سکا ، چار ارب روپے کا میزائل لوہے کے بہائو بکے گا ، چودھری شجاعت نے کامل علی آغاکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا لوہے کا کاروبار ہے ، آپ انتظار کریں ، بولی میں حصہ لیں یہی میزائل آپ کو چار سوروپے میں مل جائے، لیگی سیاستدان نے کرونا کا واحد علاج اللہ کی یاد بتا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...