اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پر مظالم جاری ہیں ۔ سوپور کے علاقے میں بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کی عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کی وجہ سے ایک کشمیر ی شہید ہو گیا جبکہ ان کیساتھ 3سالہ معصوم نواسہ معجزاتی طور پر بچ گیا ۔
نانا کے شہید ہو جانے پر بچے کے غم و ماتم نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ۔ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل گئی ہے جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ کر غمگین ہو ئے ہیں ۔ مقامی صحافی نے بتایاہم نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد جائے وقوع پر جا کر دیکھا تو ایک شخص کی لاش خون میں لت پت پڑی ہوئی ہے جبکہ ان کیساتھ موجود بچہ غم میں نڈھال ، بلکتے ہوئے رورہا ہے ۔ بچے کو پولیس گاڑی میں بٹھا کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا جبکہ شہید ہونے والے شخص کی شناخت بشیر احمد خان ولد غلام محمد خان کے نام سے ہوئی جو کہ مصطفی کالونی ایچ یم ٹی کا رہائشی تھا ۔ صحافی کو اہلخانہ نے بتایا کہ بشیر ایک ٹھیکدار تھا وہ اپنے نواسے کیساتھ سوپور میں تعمیراتی جگہ پر جارہے تھے کہ ان کیساتھ راستے میں یہ حادثہ پیش آیا ۔ بچے کی نانا کیساتھ ماتم کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہے جبکہ صارفین نے بھارتی سیکیورٹی فورسز کو شدید تنقید کا نشانہ بناے رہے ہیں ۔
The post مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی ایک اور داستان، نانا کی لاش کے پاس بلکتے بچے نے جھنجھوڑ دیا ، ” سکیورٹی فورسز نے ان کو گاڑی سے اتار کر مار ڈالا ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment