Pages

Thursday, July 23, 2020

فائیو جی ٹیکنالوجی ہٹانے کا اعلا ن کے بعد امریکا کو بڑا دھچکا ! چین نے ایسا اقدام اٹھا لیا جس کا ٹرمپ انتظامیہ کو گمان بھی نہ تھا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چین اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا اور چین نے بھی امریکا کا قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی حکومت کی جانب سے ہانگ کانگ میں نئے سیکیورٹی قوانین کے نفاذ کے بعد

چین کے برطانیہ اور امریکا کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی جس پر برطانوی حکومت نے چین کی فائیو جی ٹیکنالوجی ہٹانے کا اعلان کیا۔گزشتہ روز امریکی حکومت نے ہیوسٹن میں واقع چینی قونصل خانے کو 72 گھنٹوں میں خالی کرنے کا حکم دیا جس پراب چینی حکومت نے بھی جوابی اقدام اٹھایا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چینی حکومت نے جنوب مغربی شہر چینگ دو میں واقع امریکی قونصل خانے کو بند کرنے کا حکم دیا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔گزشتہ روز چین نے امریکی حکومت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی اشتعال انگیزی قرار دیا تھا۔

The post فائیو جی ٹیکنالوجی ہٹانے کا اعلا ن کے بعد امریکا کو بڑا دھچکا ! چین نے ایسا اقدام اٹھا لیا جس کا ٹرمپ انتظامیہ کو گمان بھی نہ تھا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...