Pages

Thursday, August 6, 2020

حالات خراب ہوئے تو 15 ستمبر سے بھی سکول نہیں کھولیں گے،صوبائی حکومت نے اپنا فیصلہ سنا دیا

کراچی (این این آئی)وزیرتعلیم سعید غنی نے خبردار کیا ہے کہ اگر کورونا وائرس کے باعث حالات خراب ہوئے تو 15 ستمبر سے بھی اسکول نہیں کھلیں گے۔ایک انٹرویومیں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ اسکول کھولنے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔

نجی اسکول ایسوسی ایشن نہیں کرے گی۔انہوں نے کہاکہ مختلف ممالک سے جو رپورٹس آرہی ہے وہ زیادہ اچھی نہیں، کچھ ممالک میں کورونا دوبارہ سے پھیلا ہم ایسی صورت حال نہیں چاہتے، اگر حالات خراب ہوئے تو ہوسکتا ہے 15ستمبر کو بھی سکول نہ کھولیں۔

The post حالات خراب ہوئے تو 15 ستمبر سے بھی سکول نہیں کھولیں گے،صوبائی حکومت نے اپنا فیصلہ سنا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...