Pages

Monday, August 24, 2020

قرآنی آیات بمعہ ترجمہ ، کھانا کھانے ، سیڑھی چڑھنے اترنے کی دعائیں یاد کرنا ہونگی، دوسرے مضامین کیلئے کہاں جگہ رہے گی؟ پرویز ہود بھائی نئے تعلیمی نصاب کیخلاف کھل کر سامنے آگئے،ہنگامہ برپا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جب سے حکومت  نئے تعلیمی نصاب کا اعلان کیا ہے، پروفیسر پرویز ہودبھائی اس نصاب کے خلاف کھل کر سامنے آگئے ہیں، گزشتہ روزمحمد مالک کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ شفقت محمود کہتے ہیں کہ اس میں اتنا ہی نصاب شامل کیا گیا ہے جتنا پہلے تھا، میں نے اس نصاب کا بغور معائنہ کیا ہے اور میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ جو بات ڈاکٹر نیئر نے کہی ہے وہ بالکل درست ہے۔پروفیسر پرویز ہودبھائی کا کہنا تھا کہ اس

نصاب میں نہ صرف بچوں کو قرآنی آیات یاد کرنا پڑیں گی، انکے ترجمے یاد کرنا ہوں گے۔ عربی زبان میں احادیث اور انکے ترجمے یاد کرنا ہوں گے۔ اسکے علاوہ مختلف دعائیں یاد کرنا ہوں گی جن میں کھانا کھانے سے پہلے، کھانا کھانے کے بیچ میں، کھانے کے آخر میں ، سیڑھی چڑھنے سے پہلے ، سیڑھی اترنے کے بعد وغیرہ وغیرہ۔پروفیسرپرویز ہودبھائی کا کہنا تھا کہ اگر آپ اتنا بوجھ بچے کے حافظے پر ڈالتے ہیں تو بتائیے کہ دوسرے مضامین کیلئے کتنی جگہ رہے گی؟

The post قرآنی آیات بمعہ ترجمہ ، کھانا کھانے ، سیڑھی چڑھنے اترنے کی دعائیں یاد کرنا ہونگی، دوسرے مضامین کیلئے کہاں جگہ رہے گی؟ پرویز ہود بھائی نئے تعلیمی نصاب کیخلاف کھل کر سامنے آگئے،ہنگامہ برپا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...