Pages

Wednesday, September 23, 2020

بلاول بھٹو سے شکوہ کرنیوالا ننھا احمد مری 12 مرغوں کا مالک بن گیا بچے کی کون کون مدد کر چکا ؟سندھ حکومت کو پھر بھی شرم نہ آئی

سانگھڑ(این این آئی)سندھ کے شہر سانگھڑ کے علاقے کھپرو میں گندے پانی سے ننھے احمد مری کا ایک مرغا مرا لیکن اب اسے کئی مرغے مل گئے ہیں۔کھپرو میں مرغے کی ہلاکت پر پی پی چیئرپرسن بلاول بھٹو سے شکوہ کرنے والے ننھے احمد سے جے یو آئی کے

ایک وفد نے اس کے گائوں مہک واٹر میں ملاقات کی اورصوبائی سیکرٹری راشد محمود سومرو کی جانب سے بچے کو 3 مرغے، ایک مچھر دانی اور راشن دیا گیا۔اس سے قبل غیرسرکاری تنظیموں کی جانب سے بھی اب تک مجموعی طور پر احمد مری کو بارہ مرغے مل چکے ہیں۔پاک فوج کی جانب سے بھی بچے کو خیمہ اور راشن دیا گیا، اتنے تحفے اور مرغے ملنے پر 7 سالہ احمدمری خوشی سے نہال ہے۔دوسری جانب احمد کے گائوں سے پانی تو اب تک نہ نکالا جاسکا لیکن اسے امید ہے کہ جلد ہی یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔

The post بلاول بھٹو سے شکوہ کرنیوالا ننھا احمد مری 12 مرغوں کا مالک بن گیا بچے کی کون کون مدد کر چکا ؟سندھ حکومت کو پھر بھی شرم نہ آئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...