اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)13 سالہ بچے کی مبینہ آبروریز ی،نارووال سے مذہبی جماعت کا ضلعی صدر گرفتار، میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک لبیک جلالی گروپ کے ضلع نارووال کے صدر
قاری شاہد رفیق مدنی کو کمسن بچے کی مبینہ آبروریزی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج ہونے والے اس مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کا بچہ مدرسہ دار العلوم غوثیہ رضویہ میں زیر تعلیم ہے۔ ایک روز مدرسے سے واپس گھر آنے پر وہ کافی پریشان نظرآ رہا تھا۔والد کے اصرار پر بچے نے بتایا کہ مدرسہ دار العلوم غوثیہ رضویہ میں قاری شاہد رفیق مدنی نے 16 ستمبر کو بعد از نماز عشا اس کے کمرے میں آکر اسے نشانہ بنایا اور 3 روز تک اسے گھر بھی نہیں آنے دیا۔درخواست گزار کی استدعا پر قاری شاہد مدنی کو فوری طور پر گرفتار کر کے پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔واضح رہے کہ ملک بھر میں ایسے واقعات تواتر کیساتھ سامنے آرہے ہیں ۔
The post تحریک لبیک جلالی گروپ کے رہنما کی 13 سالہ بچے کی آبروریزی پولیس نے قاری شاہد مدنی کو گرفتار کرلیا appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment