Pages

Saturday, September 5, 2020

نیوزی لینڈ میں3 ماہ کے بعد کرونا سے پہلی موت حکام کی نیندیں اڑ گئیں ، مرنے والے کی عمر کتنی تھی؟جانئے

ویلنگٹن (این این آئی)نیوزی لینڈ میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں تین ماہ سے زیادہ عرصے کے بعد ایک بار پھر کرونا وائرس کے سبب کسی شخص کی موت کا اندارج ہوا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فوت ہونے والے شخص کی عمر 50 برس ہے۔ اگست میں کرونا سے متاثر ہونے والا یہ شہری آکلینڈ کے میڈلمور ہسپتال میں زیر علاج تھا۔اس طرح نیوزی لینڈ میں اس وبائی مرض سے متاثر ہو کر موت کا شکار ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 23 ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل آخری وفات کا اندراج 24 مئی کو ہوا تھا۔آکلینڈ شہر میں اب تک کرونا وائرس کے کل 152 مصدقہ کیس سامنے آ چکے ہیں۔واضح رہے کہ آکلینڈ میں کرونا وائرس کے سبب نافذ العمل لاک ڈان گذشتہ اتوار کی شام ختم کیا گیا تھا۔

The post نیوزی لینڈ میں3 ماہ کے بعد کرونا سے پہلی موت حکام کی نیندیں اڑ گئیں ، مرنے والے کی عمر کتنی تھی؟جانئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...