Pages

Tuesday, September 1, 2020

بھارت اور چین کے درمیان تنائو میں شدت دونوں ممالک کے ٹینک ایک دوسرے سے فاصلے پر تعینات

نئی دہلی (آن لائن) مشرقی لداخ میں پینگوئنگ جھیل کے جنوبی کنارے کی صورتحال بدستور کشیدہ ، بھارت اور چین کے درمیان تناو میں شدت آگئی ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت اور چین کے درمیان دوسرے روز بھی فوجی مذاکرات جاری ر ہنے کے باوجود دونوں ممالک کے ٹینکوں کو ایک دوسرے سے فاصلے

پر تعینات کر دیا گیا ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ چینی جنگی ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں کالا ٹاپ کے دامن کے قریب کھڑی ہیں جس پر بھارت کا قبضہ ہے ۔ چین نے علاقے میں بھاری اور ہلکے ٹینک تعینات کر رکھے ہیں جو کہ بھارتی پوزیشنوں سے فاصلے پر ہیں ۔ دریں اثنا دونوں ممالک کے درمیان فوجی مذاکرات دوسرے روز بھی جاری رہے ۔

The post بھارت اور چین کے درمیان تنائو میں شدت دونوں ممالک کے ٹینک ایک دوسرے سے فاصلے پر تعینات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...