Pages

Thursday, September 24, 2020

توہین عدالت کیس  آغا افتخار الدین مرزا کی دوبارہ معافی کی درخواست سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (این این آئی)اعلیٰ عدلیہ کے خلاف دھمکی آمیز بیان دینے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے آغا افتخار الدین مرزا کی معافی کی درخواست ایک بارپھر مسترد کردی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ وکیل آغا افتخار نے کہاکہ آغا افتخار کو کرونا ہو گیا ہے اس لئے نہیں آئے۔ وکیل نے کہاکہ آغا افتخار کی بعد میں اوپن ہارٹ سرجری بھی ہونی ہے۔ وکیل نے کہاکہ عدالت سے استدعا کرتی ہو کہ ان کو معاف کر دیا جائے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ کیا میڈیکل رپورٹس جمع کرادی گئی ہیں۔ وکیل نے کہاکہ تمام رپورٹس جمع ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سہیل محمود نے کہاکہ ہم نے بھی گواہان کے بیانات کے بیان حلفی جمع کرا دیئے ہیں۔سپریم کورٹ نے آغا افتخار الدین مرزا کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کر دی اور چیف جسٹس نے کہاکہ مولانا اتنے نازک دل والے ہیں تو ایسے بڑے باتیں کیسے کرتے ہیں۔

The post توہین عدالت کیس  آغا افتخار الدین مرزا کی دوبارہ معافی کی درخواست سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...