Pages

Thursday, September 3, 2020

عاصم سلیم باجوہ کےمتعلق کھربوں کی باتیں ہورہی ہیں لیکن۔۔۔ حافظ حسین احمد نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی سوچ میں پڑ جائے گا

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علماءاسلام ف کےمرکزی رہنماحافظ حسین احمد نےکہاہےکہ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی اورچیئرمین سی پیک ہیں ، جون الزامات ان پر لگائے گئے ہیں ان کی تردید کریں یا باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کیا جائے تاکہ اصل حقائق قوم کے سامنے آسکیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ عاصم سلیم باجوہ پر الزامات بین الاقوامی سازش کا حصہ ہے،

اگر یہ بین الاقوامی سازش ہے تو اسے بے نقاب کیا جائے تاکہ معلوم ہوسکے کہ اصل حقیقت کیاہے؟ان کا کہناتھا کہ آغاز حقوق بلوچستان پیکج سے لیکر آج تک جو کھربوں روپے بلوچستان میں آئے وہ یا تو کرپشن کی نذرہوئے ہیں یا پھر لیپس ہوکر واپس چلے گئے، تاہم ایسےمیں کرپشن کےحوالے سے جو تفصیلات سامنے آرہی ہیں ان ان کی تحقیقات کی جائیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوسکے۔

The post عاصم سلیم باجوہ کےمتعلق کھربوں کی باتیں ہورہی ہیں لیکن۔۔۔ حافظ حسین احمد نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی سوچ میں پڑ جائے گا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...