Pages

Sunday, October 4, 2020

بھارتی طیارہ گر کر تباہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی بحریہ کا بغیر انجن طیارہ کریش ہو گیا جس میں سوار دو نیوی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گلائیڈر طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ کیرالہ میں کوچی کے مقام پر گر کر تباہ ہوا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق حادثہ بھارت کے مقامی وقت صبح 7 بجے پیش آیا۔حادثے کی

اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی اور پائلٹوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ نے دونوں نیوی اہلکاروں کی موت کی تصدیق کی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں پائلٹ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔ بھارت کی سدرن نیول کمانڈ نے حادثے کی بورڈ آف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

The post بھارتی طیارہ گر کر تباہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...