Pages

Thursday, October 1, 2020

کرونا کی وجہ سے سکولز دوبارہ بند ہونے کی خبریں حکومت کا باضابطہ موقف آگیا

نوابشاہ(این این آئی)سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ کورونا کیسز کے باعث اسکولوں کو دوبارہ بند کرنے کی باتیں محض افواہ ہیں، سندھ حکومت مسلسل اسکولوں کی نگرانی کر رہی ہے، خراب صورتحال ہونے پر حالات کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔نواب شاہ میں چیمبر آف کامرس کی تقریب حلف برداری

کے موقع پر سعید غنی نے کہا کہ کورونا وائرس بڑھنے پر لاک ڈائون کا آپشن موجود ہے۔سیاسی معاملات سے متعلق پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں ملکی معیشت ترقی نہیں کرسکتی۔ گیس کا بحران بڑھتا جارہا ہے، انڈسٹریز بری طرح متاثر ہیں جبکہ مہنگائی بھی عروج پر ہے۔

The post کرونا کی وجہ سے سکولز دوبارہ بند ہونے کی خبریں حکومت کا باضابطہ موقف آگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...