Pages

Wednesday, November 25, 2020

کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ تیزی کیساتھ جاری، ملک میں ساڑھے 4 ماہ بعد ایک روز میں ریکارڈ کیسز، مزید 59 اموات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہونے گا ، اموات کی تعداد میں بھی افسوسناک حدتک بڑ ھ گئیں ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا سے مزید 59 افراد انتقال کرگئے

جب کہ مزید 3000 سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو ساڑھے چار ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 9 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 15 ہزار 786، سندھ میں ایک لاکھ 66 ہزار 33، خیبر پختونخوا میں 45 ہزار 314، بلوچستان میں 16 ہزار 891، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 573، اسلام آباد میں 27 ہزار 979 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 316 کیسز رپورٹ ہوئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سامنے آنے والے کیسز تقریباً ساڑھے چار ماہ کے بعد ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز ہیں، اس سے قبل 9 جولائی کو ملک میں ایک روز کے دوران کورونا کے 3359 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔جبکہ ان چوبیس گھنٹوں کے دوران صحت یاب ہونے والوں مریضوں کی تعداد 1214 ہے ۔

The post کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ تیزی کیساتھ جاری، ملک میں ساڑھے 4 ماہ بعد ایک روز میں ریکارڈ کیسز، مزید 59 اموات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...