اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن نے جلسے مؤخر کرنے کیلئے حکومت کو بڑی پیشکش کر دی ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ وزیراعظم اپوزیشن کی لیڈر شپ کوآن بورڈ لینے کیلئے نوازشریف اور آصف زرداری کو کال کریں تو جلسے مؤخر کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا اگر
حکومت اتنی فکر مند ہے تو وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ مولانافضل الرحمان اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان سے رابطہ کریں۔مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ماضی میں ملک کی خاطر مثبت کردار ادا کیا ہے۔ پاک بھارت کشیدگی اور خادم حسین رضوی کے اسلام آباد میں دھرنے کے موقع پر حزب اختلاف نے مثبت کردار ادا کیا تھا۔
The post اپوزیشن نے حکومت کو بڑی پیشکش کر دی appeared first on JavedCh.Com.
loading...

No comments:
Post a Comment