Pages

Wednesday, November 25, 2020

شہبازشریف اپنی والدہ کی میت کہاں سے وصول کرنا چاہتے ہیں؟ن لیگ نے حکومت سے بڑی رعایت مانگ لی

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو جمعہ کے روز پیرول پر رہا کیے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ذمہ داران کو اس حوا لے سے آگاہ کردیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق (ن) لیگ نے ضلعی انتظامیہ سے

ماڈل ٹائون اور رائیونڈ کے بعد ائیر پورٹ تک رسائی مانگ لی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز ائیر پورٹ سے میت وصول کرنا چاہتے ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے (ن) لیگ کی درخواست پر اجازت کے لیے وقت مانگ لیا ہے ۔بیگم شمیم اختر کی میت ہفتے کو علی الصبح لاہور پہنچے گی ۔

The post شہبازشریف اپنی والدہ کی میت کہاں سے وصول کرنا چاہتے ہیں؟ن لیگ نے حکومت سے بڑی رعایت مانگ لی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...