Pages

Monday, November 23, 2020

شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے کتنے دن کیلئے پیرول پر رہائی مانگ لی؟ڈپٹی کمشنر کو جمع کرائی گئی درخواست منظر عام پر آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کی جانب سے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی پیرول پر رہائی کیلئے درخواست جمع کرا دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پررہائی کیلئے درخواست ن لیگ کے رہنماعطا اللہ تارڑ نے ڈپٹی کمشنر کو جمع کرائی،درخواست میں کہاگیاہے کہ شہبازشریف کووالدہ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے رہاکیاجائے، درخواست میں 2 ہفتے کیلئے پیرول پررہائی

کی استدعا کی گئی ہے۔یادرہے کہ گزشتہ روز نواز شریف اور شہبازشریف کی والدہ لندن میں انتقال کر گئی ہیں،ان کی تدفین جاتی امرا میں کی جائے گی، نوازشریف عدالتوں سے اشتہاری اوربیرون ملک مقیم ہیں،سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈاراور شہبازشریف کے بیٹے سلمان شہباز اور داماد عمران بھی اشتہاری قراردیئے جا چکے ہیں،شہبازشریف اور حمزہ شہباز بھی منی لانڈرنگ کیس کی وجہ سے جیل میں بند ہیں۔بیگم شمیم اختر کی بیٹی اپنی والدہ کی میت لیکر پاکستان آئینگی۔

The post شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے کتنے دن کیلئے پیرول پر رہائی مانگ لی؟ڈپٹی کمشنر کو جمع کرائی گئی درخواست منظر عام پر آگئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...