Pages

Saturday, December 26, 2020

وزارت دفاع اور ریلوے میں زمین کا تنازع معاملہ وفاقی کابینہ تک پہنچ گیا

نوشہرہ (آئی این پی ) نوشہرہ میں سرکاری زمین کے معاملے پر وزارت دفاع اور وزارت ریلوے میں پیدا ہونے والے تنازع کا معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیج دیا گیا۔ وفاقی کابینہ کو بھیجی گئی سمری کے مطابق وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے نے 2003 میں نوشہرہ کینٹ کے قریب 9.7 کنال زمین لیز پر دی۔ سمری میں بتایا گیا ہے کہ وزارت ریلوے نے

زمین 33 سال کیلئے زمین لیز پر دے رکھی ہے تاہم نوشہرہ ملٹری لینڈ نے زمین پر کثیر المنزلہ عمارت کیلئے این او سی جاری کرنے سے انکار کر دیا۔ وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع کا زمین کے حوالے سے موقف درست نہیں ہے۔ دوسری جانب وزارت دفاع کا موقف ہے کہ کینٹ کے نزدیک زمین کمرشل مقاصد کیلئے استعمال نہیں کی جا سکتی۔

The post وزارت دفاع اور ریلوے میں زمین کا تنازع معاملہ وفاقی کابینہ تک پہنچ گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...