اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بی بی سی ہارڈ ٹاک کے میزبان سٹیفن کے پاکستان کے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے انٹرویو کے چرچے ہیں اور اب ایک پاکستانی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ سٹیفن نے عمران خان سے انٹرویو کی خواہش ظاہر کردی۔سید کوثر کاظمی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ” تھوڑی دیر قبل #StephenSackur سے بات ہوئی جو اسحاق ڈار سے
کیے گئے اپنے انٹرویو کو ملنے والی پذیرائی سے بہت خوش نظر آئے،ساتھ ہی انکا کہنا تھا کہ عمران خان کے انٹرویو کے لیے بہت عرصے سے کوشاں ہوں، جب وقت مل گیا میرے پاکستانی فینز کو اور زیادہ لطف آئے گا ”۔یادرہے کہ اسحاق ڈار نے بی بی سی کے پروگرام ہارڈ ٹاک کے میزبان کو انٹرویو دیا تھا جس پرپاکستان سمیت دنیا بھر سے بھرپور ردعمل سامنے آرہا ہے۔
The post اسحاق ڈار کا انٹرویو کرنیوالے بی بی سی ہارڈ ٹاک کے میزبان نے عمران خان کا انٹرویو کرنے کی خواہش ظاہر کردی، معروف صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment