Pages

Wednesday, December 2, 2020

بجلی کے ٹیرف میں حیرت انگیز کمی حکومت نے صنعتی شعبے کو مزید مراعات دے دیں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے صنعتی شعبے کو مزید مراعات دے دیں،صنعتوں کیلئے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی، اس حوالے سے نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نیپرا کے مطابق صنعتی صارفین کیلئے بجلی 12.96 روپے سے کم ہو کر 8 روپے فی یونٹ مقرر کر دی گئی،صنعتی صارفین کیلئے رعایتی پیکیج 8 ماہ

کیلئے ہوگا، بجلی کے نرخوں میں کمی کا اطلاق یکم نومبر 2020 سے 30 جون 2021 تک ہوگا۔ نیپرا کے مطابق رعایتی پیکیج کا اطلاق کراچی سمیت پورے ملک کے صنعتی صارفین پر ہوگا، ریلیف پیکیج کے تحت صنعتی صارفین پر 8ماہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ بھی لاگو نہیں ہو گی، فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں ریلیف صنعتی صارفین کو ملے گا۔

The post بجلی کے ٹیرف میں حیرت انگیز کمی حکومت نے صنعتی شعبے کو مزید مراعات دے دیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...