Pages

Friday, December 4, 2020

خاتون کی قومی کرکٹر بابر اعظم کیخلاف مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست پر سماعت، عدالت سے اہم خبر

لاہور( این این آئی )خاتون کی قومی کرکٹر بابر اعظم کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست پر سماعت 14دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ قومی کرکٹر بابر اعظم کی جانب سے خاتون کے اندراج مقدمے کی درخواست پر وکیل کا وکالت نامہ جمع کروا دیا گیا جبکہ پولیس نے نامکمل رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ

خاتون کو تھانے میں بلوایا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئی۔دونوں پارٹیوں سے آمنا سامنا کروانا درکار ہے عدالت مکمل رپورٹ کے لیے مہلت فراہم کریں بابر اعظم کی جانب سے مبشر سجاد ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کروایا ۔عدالت نے پولیس کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی ۔خاتون حامیزہ مختار نے بابر اعظم پر الزامات عائد کیے تھے۔

The post خاتون کی قومی کرکٹر بابر اعظم کیخلاف مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست پر سماعت، عدالت سے اہم خبر appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...