Pages

Wednesday, December 23, 2020

عوام پر مہنگائی بم گرانے کی تیاریاں بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی سفارش

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مہنگائی میں پسی عوام کیلئے ایک اور بری خبر ، بجلی کی قیمت میں اضافے کی سفارش کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپیہ 52پیسے کی درخواست نیپرا کو بھجوا دی ، نیپرا 30دسمبر کو درخواست پر

سماعت کرے گا ۔ سی پی پی اے نے یکم جنوری سے بجلی کی قیمت میں اضافے کی سفارش کی، اضافہ اکتوبر اور نومبر کے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے ، نومبر کیلئے بجلی 95پیسے فی یونٹ مہنگی جبکہ اکتوبر کیلئے بجلی 57پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔

The post عوام پر مہنگائی بم گرانے کی تیاریاں بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی سفارش appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...