Pages

Saturday, January 23, 2021

معروف ن لیگی رہنما کے بھانجے اور برادرنسبتی کاگھر مسمار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما سیف الملوک کھوکھر کے گھر کے اطراف ایل ڈی اے کا آپریشن جاری ،لیگی رہنما کے بھانجے طاہر جاوید اوربرادر نسبتی کاگھر بھی مسمار کیاجارہا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق

لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں کھوکھر پیلس کے اطراف ایل ڈی اے کا آپریشن جاری ہے،ایل ڈی اے عملے کےساتھ پولیس کی بھاری نفری موجود ہے،انتظامیہ نے بھاری مشینری کی مدد سے آپریشن شروع کیا، پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے رکھاہے،ایوب چوک سے کھوکھرپیلس جانےوالا راستہ بندکردیاگیا،کھوکھرپیلس کاعقبی دروازہ،دیوارمسمارکردی گئی۔ پولیس نے تمام راستوں کو کنٹینرز اور بیریئرز لگا کر بند کردیا کسی بھی شخص کو اندر نہیں جانے دیا جارہا۔سیف الملوک کے بھانجے طاہر جاوید کے گھرکا عقبی حصہ گرا دیا گیا،محمد اکمل کھوکھرکے گھرکے عقبی حصے کوبھی گرادیاگیا،کھوکھرپیلس سے ملحقہ سیف مارکیٹ کرگرایا جارہا ہے،کھوکھربرادران کے وکلابھی موجود،عدالتی احکامات بھی دکھائے،لیگی کارکن بھی آپریشن کے مقام پرپہنچناشروع ہوگئے۔دوسری جانب رہنما مسلم لیگ ن سیف الملوک کھوکھر نے کہاہے کہ انتظامیہ وزیراعظم عمران خان کو خوش کرنے کیلئے بار بار کھوکھر پیلس پر آپریشن کرنے کی کوشش کررہی ہے، قانونی طریقہ کار اختیار کرکے بھرپور دفاع کریں گے۔

The post معروف ن لیگی رہنما کے بھانجے اور برادرنسبتی کاگھر مسمار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...