کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف ٹک ٹاکر مسکان شیخ ساتھیوں سمیت قتل معاملے میں مزید انکشافات سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ صبح پونے پانچ بجے پیش آیا ،اس واردات میں رکشے اور موٹر سائیکل کا استعمال کیا گیا ہے ۔ ایس ایس پی سٹی آفیسر کا کہنا تھا کہ ملزمان نے کار کا پیچھے کیا اور ان پر فائرنگ کھول دی ۔
فائرنگ سے لڑکی مسکان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کے ساتھی ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گئےملزمان واقعہ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے جن کی تلاش کی جارہی ہے ۔ قبل ازیں معروف ٹک ٹاکر لڑکی مسکان حملے میں تین ساتھیوں سمیت قتل ہو گئی ۔ پولیس کےمطابق ملزمان نے گاڑی کا تعاقب کر کے اسے روکا اور چاروں افراد کو باہر نکال کر فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے لڑکی موقع پرجاں بحق جبکہ تین لڑکے ہسپتال میں دم توڑ گئے، جاں بحق لڑکی کی مسکان کے نام سے شناخت ہوئی ہے جس کی فائرنگ واقعہ سے پہلے بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے، واقعہ میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا، پولیس نے شواہد جمع کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔دوسری طرف کلفٹن بوٹ بیسن کے قریب نامعلوم افراد نے تعاقب کے بعد فائرنگ کرکے خاتون عینی اور عدنان کو قتل کردیا۔ مقتول عدنان ہجرت کالونی کا رہائشی اورنجی ریسٹورنٹ کا ملازم تھا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا بتایا جارہا ہے، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔ عدنان کی میت تدفین کیلئے آبائی علاقے روانہ کردی گئی۔
The post 4 ٹک ٹاکرز کے قتل کا معاملہ ، کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا ،پولیس کے حیران کن انکشافات appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment