Pages

Monday, February 1, 2021

وزیراعظم کے پاس اس چیز کا اختیار نہیں، فواد چوہدری کا حیران کن دعویٰ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی فوادچوہدری نے اسلام آبادہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت اپوزیشن کوراستہ دے تاکہ اصلاحات کی جاسکیں۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مہنگائی ہورہی ہے،

ٹماٹر،دودھ ،انڈے مہنگے ہورہے ہیںان کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد مسائل کے حل کا اختیار وفاق کے پاس نہیں ہے، سندھ حکومت کو 16 ارب روپے وفاق نے دیے لیکن کوئی میکینزم نہیں کہ جانچ ہو سکے کہ وفاق سے جانے والا پیسا استعمال بھی ہو رہا ہے یا نہیں، 18 ویں ترمیم میں اچھی چیزیں بھی ہیں لیکن ترمیم کرنے والے لوگوں نے سوچا سمجھا ہی نہیں، بری گورننس کی ذمہ داری آج وفاق پر نہیں صوبوں پر ہے ۔پورے پاکستان کی بجلی کے بل پنجاب اوراسلام آباددے رہاہے۔گندم کی سبسڈی پنجاب برداشت کررہاہے۔بجلی پانی سمیت ساری سبسڈی پنجاب برداشت کررہاہے۔حکومت اوراپوزیشن کوبیٹھ کرسوچناہوگا۔فواد چوہدری کا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات سے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بڑی تلخیاں ہیں، اتنی تلخیوں میں مذاکرات نہیں ہوتے۔صحافیوں اوروکلاءکوحکومت کاحامی نہیں ہوناچاہئے۔ایشوزپربات کریں،حمایت بھی کریں اورمخالفت بھی۔آپ کوایشوزپرکھڑے ہوناچاہئے،اپنامحاسبہ بھی کریں اوراداروں کے محاسبے کاعلم بھی اٹھائیں۔ وفاقی وزیرنے کہاوکلاءنے افتخارچوہدری کی تحریک میں جوحاصل کیاتھاوہ کھودیا۔

The post وزیراعظم کے پاس اس چیز کا اختیار نہیں، فواد چوہدری کا حیران کن دعویٰ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...