اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )گزشتہ روزکراچیکے علاقے ریڈ زون کلفٹن بلاک 5 میں واقع گلی میں قتل ہونے والے ٹک ٹاکرز صدام اورریحان کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا ہے جبکہ مسکان نامی خاتون کا منشیات فروشوں سے رابطوں کے انکشاف پر تحقیقات کا عمل جاری ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقہ گارڈن ٹائون میں صبح پونے 5 بجے ٹک ٹاکرز پر فائرنگ کر کے
انہیں قتل کر دیا گیا تھا تاہم اس حوالے سے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے ۔ نجی ٹی رپورٹ کے مطابق مقتولین میں سےتین خود بھی جرائم پیشہ نکلے جبکہ مقتولہ مسکان کا تعلق بھی مبینہ طور پر منشیات فروشوں سےنکلا ہے۔پولیس کےمطابق مسکان کےمنشیات فروشوں سےمبینہ رابطوں کی بھی تحقیقات جاری ہیں، مقتولہ کی قائد آباد کے بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالرحمان سےدوستی تھی، پولیس نےمنشیات فروشوں کی تصاویرحاصل کرلیں ہیں، قتل کے واقعےکے بعد سےعبدالرحمان اور آصف روپوش ہوگئے ہیں،دونوں ملزمان پولیس کو کئی مقدمات میں پہلے ہی مطلوب تھے۔ واضح رہے کہ گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب موٹر سائیکل اور رکشہ سوار ٹارگٹ کلرز نے کار سوار ٹک ٹاکر جوڑی اور انکے دو دوستوں کو کار سے اتار کر سر عام گولیاں مار کر ہلاک کردیا جبکہ اس واقع سے چار گھنٹے قبل بوٹ بیسن پر بھی موٹر سائیکل پر پڑوسن کے ساتھ گھومنے والے ہوٹل کے ویٹر اور اسکی پڑوسن کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا پولیس نے مقتولہ کے شوہر ڈبو کلب کے مالک کو شامل تفتیش کرلیا چند گھنٹوں میں شہر کے ریڈ زون میں ٹارگٹ کلنگ کے دو وقعات میں دوخواتین سمیت چھ افراد کی ہلاکت کے بعد پولیس افسران میں کھلبلی مچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب انکل سریا اسپتال کے سامنے موٹر سائیکل اور رکشہ سوار ملزمان نے ھنڈاسٹی کار کو ٹارگٹ کرکے کار پر گولیاں برسائیں کار میں عقبی نشست پر بیٹھی خاتون مسکان موقع پر جاں بحق ہوگئی کار میں سوار تین نوجوان کار سے اتر کر فرار ہوئے تو ملزمان نے تعاقب کے بعد انہیں سڑک کے درمیان گولیاں ماریں ملزمان پانچ منٹ میں فائرنگ کرکے فرار ہوگئے تینوں زخمی نوجوانوں کو ایدھی اور چھیپا ایمبلولینسوں کے زریعے سول اسپتا ل منتقل کی جہاں تینوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے چل بسے پولیس کے مطابق
ہلاک ونیوالے نوجوانوں کی شناختریحان شاہ، صدام اور عامر خان کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق ملزمان نے کار کا تعاقب کرنے کے بعدکارپرفائرنگ کی جائے وقوعہ سے گولیوں کے 9 خول پولیس کو ملے ہیں ہلاک ہونیوالے دو نوجوانوں کے پاس پاکستان قومی رضا کار پی کیو آرکا کارڈ نکلے نکلے ہیں پولیس نے بتایا کے کار کی پچھلی شیشوں پر گولیوں کے دو نشان تھے ایک نوجوان بھاگ کر انکل سریا اپتال میں گیا تھا نعش وہاں سے ملی جاں بحق آپس میں دوست تھے جاں بحق خاتون مسکان نے
موت سیقبل اپنے ٹک ٹاکر فرینڈ عامر کے ساتھ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پہ ویڈیو بھی اپ لو ڈ کی تھی عامر بلدیہ کا ٹاپ ٹک ٹاکر تھا مقتولہ مسکان پہلے بلدیہ میں رہتی تھی چند عرصے قبل لانڈھی شفٹ ہو گئی تھی زرائع نے بتایاکہ تمام دوست کھانا کھانے کے بعد مسکان کو چھوڑنے لانڈھی جارہے تھے زرائع نے بتایا کہ مسکان کے پیچھے چند روز قبل بھی انکا جھگڑا ہوا تھا قتل کا سبب بھی مسکان معلوم ہوتی ہے پولیس نے جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج اور مقتولین کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے ملزمان کی
تلاش شروع کردی ادھر اس واقع سے چار گھنٹے قبل ریڈ زون کلفٹن بلاک 5 میں واقعے گلی کے اندر اندھا دھند فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ مقتولین کی لاشیں ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائیں ، مقتول کی موٹر سائیکل جائے وقوعہ پر پڑی ہوئی ملی جس پر
کوئی نمبر پلیٹ نہیں لگی ہوئی تھی ، اس حوالے سے ڈی آئی جی ساوتھ جاوید اکبر ریاض نے بتایا کہ جس مقام پر واقعہ رونما ہوا ہے وہ کافی اندھیری گلی ہے جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 6 خول ملے ہیں جنھیں قبضے میں لیا گیا ہے ، انھوں نے مزید بتایا عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ایک سفید رنگ کی پراڈو گاڑی کو تیزی جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ ایک
موٹر سائیکل پر سوار دفو افراد کو بھی دیکھا گیا ، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ فائرنگ میں گاڑی سوار ملوث ہیں تاہم یہ بھی ہوسکتا ہے کہ فائرنگ کی آواز سن کر گاڑی میں سوار افراد خوفزدہ ہو کر وہاں سے تیزی سے نکلے ہوں ، مقتول کی شناخت عدنان ولد شفیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ہجرت کالونی کا رہائشی اور اس کا آبائی تعلق کوہاٹ کے علاقے گمبت سے بتایا جا رہا ہے ، ایس پی کلفٹن توحید رحمن کا کہنا تھا کہ
مقتولہ کی شناخت عینی زوجہ طوفان خان کے نام سے ہوئی ہے مقتول خاتون اور نوجوان۔پڑوسی تھے دونوں کو ریکی کرتے ویران و اندھیری گلی میں روک کر قریب سے ٹارگٹ کیا گیاپولیس کے مطابق لڑکے کے ورثاپولیس کے رابطے میں آگئے پر لڑکی کی طرف سے کوئی نہیں آیاپولیس نے مقتولہ کے شوہر الطاف عرف طوفان سے متعدد بارفون پر رابطہ کیا تاہم اس نے کال اٹینڈ نہیں کی مقتول کی شادی نہیں ہوئی تھی مقتول ریسٹورنٹ میں ملازمت کرتا تھا اور لڑکی سے دوستی تھی پولیس نے مقتولہ کے شوہر سمیت دو افراد کو شک کے دائرے میں لے آئی ہے مقتولہ کا شوہر ڈبو کلب چلاتا ہے، لڑکی اپنے والد سنی خان کے گھر ہجرت کالونی میں رہتی تھی پولیس کو اب تک حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی ریکارڈنگ سے کوئی خاص مدد نہیں ملی۔
The post گارڈن فائرنگ واقعہ میںانتہائی اہم پیش رفت، ٹک ٹاکرز کا کرمنل ریکارڈ منظر عام پر آگیا ، تہلکہ خیز انکشاف appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment