اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ن لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ خود نیب پرکرپشن کے چارجز ہیں،3 سال میں نیب کو نواز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا،فیصلے کے بعد پیپلزپارٹی مستعفی نہ ہوئی تو پی ڈی ایم سے باہر ہو جائے گی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جب کہ اجلاس میں مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال،مریم اورنگزیب،جاویدلطیف، سعدرفیق اور پرویز رشید بھی شریک تھے۔شاہد خاقان نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کیخلاف کیسز بنائے جا رہے ہیں، آج پٹرول کی قیمت عالمی منڈی کے حساب سے 70 روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے،لیکن یہاں 111 روپے فروخت کیا جارہا ہے،بجلی کا 30 روپے یونٹ لیا جا رہا ہے،ایک عام آدمی کیسے زندگی گزارے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لانگ مارچ اور استعفوں سمیت تمام آپشن استعمال کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق سعد رفیق کی سربراہی میں ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا گیا ہے جس میں رانا ثنااللہ، مریم اورنگزیب، خرم دستگیر اور جاوید لطیف شامل ہیں جب کہ گروپ پی ڈی ایم اجلاس کے لیے تجاویز پیش کرے گا۔دوسری جانب ایل این جی ریفرنس میں نیب گواہ پر بیرسٹر ظفراللہ کی جرح مکمل ہوگئی،عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر ملزمان کے وکلاکو جرح کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت9فروری تک کیلیے ملتوی کردی۔
The post شاہد خاقان عباسی کا پیپلز پارٹی کے حوالے سے دوٹوک اعلان appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment