Pages

Wednesday, February 24, 2021

راولپنڈی ریلوے اسٹیشن بڑی تباہی سے بچ گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے قریب پولیس نے مصنوعی دھماکے سے بوتل بم برآمد ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی نےبم ناکارہ بنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے قریب مشکوک بیگ کی موجودگی کی اطلاع ملی تو

پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ بیگ میں مشکوک بوتل موجود تھی جس میں دھماکہ خیز مواد، موبائل فون اور2 بیٹریاں جڑی تھیں۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ بی ڈی ایس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مشکوک بوتل کو مصنوعی دھماکا کرکے ناکارہ بنادیا اور دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی۔دھماکے سے قبل تاجروں نے احاطہ مٹھو خان اور دیگر بازاروں کی دکانیں بند کردیں جبکہ ریلوے روڈ کے قریبی علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

The post راولپنڈی ریلوے اسٹیشن بڑی تباہی سے بچ گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...