Pages

Tuesday, February 2, 2021

’’ایک ایک چیز کی قیمت دیکھتا ہوں کہ چیزیں مہنگی کیوں ہو رہی ہیں۔۔ملک میں مہنگائی تب بڑھتی ہے جب ۔۔‘‘

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم کا ایک شہری کے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں این آر او دے کر آصف زرداری کو سرے محل دے کر این آر او دیدیا، حدیبیہ پیپر کیس میں این آر دے کر پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا۔ پیسے پاکستان آنے تھے

تاہم یہ پیسے دونوں کو دے دیا گیا اور پیسہ پاکستان نہیں آیا۔ جسٹس (ر) عظمت سعید کی کرپشن کیسز کے معاملے پر بہت مہارت ہے، اس لیے ان کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ مہنگائی سب سے تکلیف دہ چیز ہے ،اس کے لیے ہر ہفتے اجلاس کرتا ہوں، روپے کی قیمت گرنے سے مہنگائی بڑھتی ہے۔ روپے کی قدر گرنے سے بجلی اور پٹرول مہنگے ہو جاتے ہیں۔ غربت میں اضافہ ہوتاہے، مکمل احساس ہیکہ عوام پرمہنگائی کیباعث مشکل وقت آیا ہوا ہے۔ جب حکومت ملی تو ایکسپورٹ 60 ارب ڈالر اور امپورٹ 20 ارب ڈالر تھی۔ آدھا ٹیکس قرضوں کی قسط چلا جاتا ہے۔ پی پی حکومت آئی تھی 25 پیسے روپے کی قدر گری تھی، ہمارے دورے میں مہنگائی 7 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے تباہ ہونے کی بڑی وجہ سیاسی ہے، ماضی کی حکومتوں میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں، 400 ارب روپے کا ادارے پر قرض ہے۔ ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں تاکہ نئے جہاز لیے جا سکیں۔ یہ وہ ایئر لائن ہیں جس نے سعودی، یو اے ای اور سنگاپور کی ایئر لائنز بنائیں۔ کوشش کر رہے ہیں کہ پی آئی اے کو عالمی ادارے بنائیں، اس میں سیاسی مداخلت روکیں گے۔ سٹیل مل پر 300 ارب کا قرض ہے، پاور سیکٹر پر قرض چڑھا ہوا ہے۔

The post ’’ایک ایک چیز کی قیمت دیکھتا ہوں کہ چیزیں مہنگی کیوں ہو رہی ہیں۔۔ملک میں مہنگائی تب بڑھتی ہے جب ۔۔‘‘ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...