Pages

Thursday, March 25, 2021

سندھ ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ کی دو مقدمات میں ضمانت منظورکرلی 2، 2لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم

کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنماحلیم عادل شیخ کی دو مقدمات میں ضمانت منظور کر لی ہے۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ نے ضمنی الیکشن کے

دوران ہنگامہ آرائی اور دہشتگردی کے الزام میں پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل ل شیخ کی 2کیسزمیں ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو2،2لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیاہے۔ ان کی میمن گوٹھ تھانے میں درج2 مقدمات میں درخواست ضمانت منظور کی گئی ہے۔حلیم عادل شیخ پر ملیر ضمنی انتخاب میں پولیس پرحملہ، ہوائی فائرنگ اوردہشتگردی کے الزام میں مقدمات درج ہیں،تجاوزات آپریشن کے دوران ہنگامہ آرائی کیس میں ان کی ضمانت ہوچکی تھی۔

The post سندھ ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ کی دو مقدمات میں ضمانت منظورکرلی 2، 2لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...