Pages

Wednesday, March 24, 2021

سعید غنی کی شادی کو 20 سال مکمل بیٹی نے سوشل میڈیا پر والدین کیلئے محبت بھرا پیغام جاری کردیا

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کی شادی کو 20 سال مکمل ہونے پر ان کی بیٹی نے سوشل میڈیا پر اپنے والدین کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔سعید غنی کی بیٹی نرمین سعید غنی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر

پر اپنے والدین کی تصویر شیئر کی ہے۔نرمین سعید غنی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے والدین سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ماما بابا! آپ کو شادی کی 20ویں سالگرہ مبارک ہو۔انہوں نے لکھا کہ ماشااللہ! آپ کی جوڑی اس پوری کائنات کی سب سے خوبصورت جوڑی ہے۔سعید غنی کی بیٹی نے لکھا کہ آپ دونوں نے ہمیشہ میری رہنمائی کی اور مجھے سپورٹ کیا۔نرمین سعید غنی نے لکھا کہ آپ دونوں کو 20 سال کا ساتھ مبارک ہو۔اس کے علاوہ نرمین سعید غنی نے اپنے والدین کی شادی کی 20ویں سالگرہ کی تقریب کی تصویریں بھی ٹوئٹر پر شیئر کیں۔دوسری جانب سعید غنی نے بھی اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر اپنی شادی کی سالگرہ کی تقریب کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بچوں نے انہیں اور ان کی اہلیہ کو خوبصورت سرپرائز دیا۔سعید غنی کی فیملی فوٹو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

The post سعید غنی کی شادی کو 20 سال مکمل بیٹی نے سوشل میڈیا پر والدین کیلئے محبت بھرا پیغام جاری کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...