Pages

Sunday, March 21, 2021

زمیندار کا 70سالہ بزرگ کو درخت کیساتھ باندھ بدترین سلوک، انسانیت شرما گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں زمیندار نے بزرگ کو درخت سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے رنگپور میں زمیندار نے 70سال کے بزرگ کو درخت کے ساتھ باندھ کر مارا،

اُس نے بھینس کھیتوں میں آنے پر معمر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق تشدد کے بعد زمیندار نے کئی گھنٹے بوڑھے شخص کو باندھے رکھا، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر شہری کو آزاد کرایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کا میڈیکل کروایا جارہا ہے، رپوٹ پر کارروائی ہوگی۔خیال رہے کہ ملک میں زمیندار، وڈیروں اور بااثر افراد کی جانب سے مظلوموں پر بدترین سلوک کے واقعات عام ہیں، اس سے قبل بھی اس طرح خبریں منظر پر آچکی ہیں۔

The post زمیندار کا 70سالہ بزرگ کو درخت کیساتھ باندھ بدترین سلوک، انسانیت شرما گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...