Pages

Tuesday, March 16, 2021

ڈسکہ انتخابات پنجاب حکومت کا الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط سامنے آگیا

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے الیکشن کمیشن سے ڈسکہ میں کشیدہ حالات کے باعث رمضان کے بعد دوبارہ انتخابات کی درخواست کی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کا الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط سامنے آیا ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ

ڈسکہ این اے 75 میں تاحال کشیدگی برقرار ہے، عوام میں پایا جانے والا خوف دوبارہ انتخابات کا ٹرن آؤٹ متاثر کرسکتا ہے۔خط کے متن میں تحریر ہے کہ سیاسی جماعتوں کے باہر سے لائے گئے مسلح افراد دوبارہ پولنگ میں متحرک ہوسکتے ہیں، ڈسکہ میں نئی انتظامیہ کو پرامن انتخابات کرانے کیلئے وقت درکار ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کا خط میں مزید کہنا ہے کہ ڈسکہ میں حالات معمول پر لانے میں وقت لگے گا، لہذا ضمنی انتخابات رمضان کے بعد کرائے جائیں۔واضح رہے کہ ڈسکہ این اے 75 میں پولنگ کے دوران پر تشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق 8 زخمی ہوئے تھے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق ڈسکہ سے قومی اسمبلی نشست پر ضمنی انتخاب 10 اپریل کو ہوگا۔

The post ڈسکہ انتخابات پنجاب حکومت کا الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط سامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...