Pages

Sunday, March 21, 2021

ایئرپورٹس پر دوران ڈیوٹی سیکیورٹی اہلکاروں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی

کراچی(این این آئی)ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر دوران ڈیوٹی افسران و اہل کاروں کی موبائل فون پرسوشل میڈیا کیاستعمال پر پابندی عائد کردی۔اے ایس ایف

کی جانب سے ملکی ہوائی اڈوں پرسوشل میڈیا کے حوالے سے اہم اقدام کیا گیا جس کے تحت دوران ڈیوٹی موبائل فون پرسوشل میڈیاکیاستعمال پر پابندی لگادی گئی۔فیصلے کے حوالے سے اے ایس ایف حکام کی جانب سے باقاعدہ سرکلر جاری کردیا گیا ہے۔ دوران ڈیوٹی افسران و اہل کارکوئی بھی سماجی رابطیکی ویب سائٹ استعمال نہیں کرسکیں گے۔دوران ڈیوٹی ملازمین یونیفارم میں اپنی تصاویراپ لوڈ کرنے پر پابندی ہوگی۔جاری سرکلر کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ تمام کمپنی کمانڈرز اپنی متعلقہ شفٹوں کے ملازمین کونئے حکم نامے پربریفنگ دیں۔

The post ایئرپورٹس پر دوران ڈیوٹی سیکیورٹی اہلکاروں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...