اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے،محکمہ موسمیات نےا توار سے منگل تک ملک میں گرج چمک کےساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کے بعد سرد اور گرم علاقوں میں موسم پھر کروٹ بدلے گا۔ اتوار کو شمال مشرقی بلوچستان،
خیبر پختونخوا، کشمیرجنوبی پنجاب،بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اتوار کو بالائی اور وسطی علاقوں میں پھیل جائے گا جس کے زیر اثر کوئٹہ،ژوب، سبی، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، سکھر ،لاڑکانہ،کشمیر ،گلگت بلتستان ، چترال، ایبٹ آباد، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد، راولپنڈی ، جہلم، ڈی جی خان ،ملتان، ساہیوال، بھکر ،سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، سیالکوٹ اورجھنگ میں بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کو شما لی بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب،اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیرمیں مو سلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں بعض مقا مات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔تاہم بروز منگل خیبر پختونخوا، پنجاب،اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیرمیں مو سلا دھار بارش کی بھی توقع۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں بعض مقا مات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے
The post ’’اتوار سے کہاں بارشیں اور ژالہ باری ہو گی ‘‘ محکمہ موسمیات نے شہروں کی فہرست جاری کر دی appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment