اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و رکن سندھ اسمبلی بشیر احمد دنیا فانی سے کوچ کر گئے ۔ بشیر احمد ہالیپوتہ پیپلز پارٹی کے سینئر بزرگ کارکن تھے جو تین بار رکن قومی اسمبلی اور دو بار رکن سندھ اسمبلی کے انتخابات میں
کامیابی حاصل کر چکے تھے۔بشیر احمد ہالیپوتہ کافی دنوں سے علیل تھےاور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بشیر احمد ہالیپوتہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بشیر احمد ہالیپوتہ کے انتقال کی خبر سن کر صدمے میں ہوں۔
The post پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما انتقال کر گئے appeared first on JavedCh.Com.
loading...

No comments:
Post a Comment