Pages

Wednesday, April 21, 2021

پاکستانی معاشرے میں مرد ہونا بہتر ہے یا عورت ہونا؟ سروے رپورٹ سامنے آگئی

اسلام آباد (این این آئی)29 فیصد پاکستانی معاشرے میں عورت ہونے کو زیادہ فائدہ مند سمجھتے ہیں،21 فیصد کا خیال ہے کے مرد ہونا زیادہ بہتر ہے۔اپسوس پاکستان نے ایک ہزار سے زائد افراد کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔سروے کے مطابق 49 فیصد کا کہنا ہے کے مرد ہو یا عورت اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔سروے میں عورت ہونے کو زیادہ فائدہ مند قرار دینے والوں میں خواتین کی شرح 35 فیصد جبکہ مردوں کی شرح 26 فیصد نظر آئی۔صوبوں میں پنجاب میں سب سے زیادہ یعنی 33 فیصد نے عورت ہونے کو پاکستانی معاشرے میں مفید کہا۔سروے میں سندھ میں 25 فیصد، خیبرپختونخوا میں 23 فیصد جبکہ بلوچستان میں 17 فیصد نے عورت ہونے کو پاکستانی معاشرے میں میں فائدے مند کہا۔

The post پاکستانی معاشرے میں مرد ہونا بہتر ہے یا عورت ہونا؟ سروے رپورٹ سامنے آگئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...