Pages

Friday, June 29, 2018

فٹبال ورلڈ کپ 2018 :بیلجیئم نے انگلینڈ کو 0۔1 سے شکست دے دی

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) فٹ بال ورلڈ 2018 کے گروپ جی کے میچ میں بلجیم نے انگلینڈ کو 0۔1 سے شکست دے دی۔کیلنگراڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر متعدد حملے کیے تاہم پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں اسکور کرنے میں ناکام رہیں۔51ویں منٹ میں عدنان جانوزاج نے

گول اسکور کرکے بیلجیئم کو سبقت دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔یہ پہلی مرتبہ ہے جب بلجیم نے انگلینڈ کو ورلڈ کپ کے دوران شکست دی۔ اس سے قبل تین مقابلوں میں انگلینڈ کبھی بلجیم سے ہارا نہیں۔شکست کے باوجود انگلینڈ ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرگیا تاہم پہلی پوزیشن بلجیم کی رہی۔

The post فٹبال ورلڈ کپ 2018 :بیلجیئم نے انگلینڈ کو 0۔1 سے شکست دے دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...