Pages

Friday, June 29, 2018

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں گرج چمک کیساتھ بارشیں،محکمہ موسمیات نے شہروں کےنام جاری کر دیئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات نے نے پیش گئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں لاہور،گوجرانوالہ، ساہیوال، بہاولپور، میرپورخاص، حیدرآباد، کراچی،ٹھٹھہ ڈویژن،کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، قلات، مالاکنڈ، ہزارہ،کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، فیصل آباد،سرگودھا، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران گوجرانوالہ، لاہور، میر پورخاض،ٹھٹھہ ڈویژن اورکشمیرمیں چند مقامات میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ہفتہ کے روز لاہور،گوجرانوالہ،راولپنڈی،فیصل آباد،ساہیوال، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، ژوب، قلات، میرپورخاص، اسلام آباد، فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ، لاہور، بہاولپور،ٹھٹہ،حیدرآباد، کراچی ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی،سرگودھا ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارشسندھ:ڈہلی 80، چھور44، چھاچرو40،مِٹھی33، ڈپلو 24، بدین 07،کولائی 04،کراچی (جناح ٹرمینل، لانڈھی 02)، پنجاب:سیالکوٹ( ائیرپورٹ 45، کینٹ 40)، قصور38،گوجرانوالہ 28، لاہور (پنجاب یونیوسٹی23، سٹی21، ائیرپورٹ19)،اوکاڑہ 18، بہاولنگر، ساہیوال 08، گجرات 06، فیصل آباد 02،گلگت بلتستان: سکردو12 اور استور میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: تربت 47 ،سبی 46، روہڑی 44، شہیدبینیظیرآباد 43، لسبیلہ، نوکنڈی، پنجگور میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

The post آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں گرج چمک کیساتھ بارشیں،محکمہ موسمیات نے شہروں کےنام جاری کر دیئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...