Pages

Tuesday, June 26, 2018

نیشنل ٹیلی کا م کارپوریشن کے ایک لاکھ37ہزار روپے کے نادہندہ ہونے پر کاغذات نامزدگی مسترد ،آفتاب شیرپاؤ نے الیکشن ٹریبونل میں ایسا کیا، کیا کہ کاغذات فوراً منظور ہوگئے؟دلچسپ صورتحال

اسلام آباد (این این آئی)ایپلٹ ٹربیونل نے قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیرپاؤ کو الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیرپاؤ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل کی سماعت ایپلٹ ٹربیونل میں ہوئی۔آر او آفیسر نے آفتاب شیرپاؤ کو نیشنل ٹیلی کام

کارپوریشن کے ایک لاکھ37ہزار روپے کے نادہندہ ہونے پر کاغذات نامزدگی مسترد کئے تھے۔ قومی وطن پارٹی کے چیئرمین نے ایپلٹ ٹربیونل میں ایک لاکھ37ہزار روپے جمع کرا دیے جس کے بعد ٹربیونل نے ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے انہیں عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

The post نیشنل ٹیلی کا م کارپوریشن کے ایک لاکھ37ہزار روپے کے نادہندہ ہونے پر کاغذات نامزدگی مسترد ،آفتاب شیرپاؤ نے الیکشن ٹریبونل میں ایسا کیا، کیا کہ کاغذات فوراً منظور ہوگئے؟دلچسپ صورتحال appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...