کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں پانی کی قلت اور بڑھتے بحران پر اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی بھی بول پڑے۔ پانی کے بحران پر مختلف سیاسی جماعتوں اور غیر سرکاری تنظیموں نے آواز بلند کی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے بحث جاری ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی پانی کے بحران پر آواز اٹھائی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان دیا۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کو بنے 70 برس ہو گئے مگر کراچی شہر جو پاکستان کی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے اس کے مسائل آج تک حل نہیں کیے جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر کے کنارے ہونے کے باوجود اس شہر کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ حکومتیں آئیں اور گئیں مگر پانی کا مسئلہ ٹھیک نہیں کیا۔ سابق کپتان نے سوال کیا کہ آخر کب پانی کا مسئلہ حل ہو گا؟۔
The post پاکستان کو بنے 70 برس ہو گئے مگر کراچی کے مسائل حل نہیں ہوئے،شاہد آفریدی appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment