Pages

Monday, June 25, 2018

کالا باغ ڈیم نہیں بن سکتا کیونکہ۔!!شہباز شریف نے علان کر دیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔ خبر کی تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نے فیڈریشن ہائوس میں صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم قومی اتحاد کی قیمت پر نہیں بن سکتا ، اللہ نے چاہا اور موقع ملا تو بھاشا ڈیم 5سال میں 70سے 80فیصد کام ہو جائے گا ، اس ڈیم کی بدولت پورے پاکستان کیلئے4ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی ۔

سابق وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے لئے صرف صوبائی حکومت کے بجٹ میں مختص رقم کافی نہیں ہے اور نہ صوبائی فنڈز پر انحصار کیا جا سکتا ہے ۔ وفاقی حکومت کو بھی کراچی کیلئے سالا نہ فنڈز جاری کرے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت جب تو کراچی میں خوف کا راج تھا ، بھتہ خور،ٹارگٹ کلنگ ، مافیا ، دہشگردی عروج پر تھی، لیکن ہماری حکومت نے آتے ہی پہلے کراچی کی روشنیاں بحال ، پھر بھتہ خور،ٹارگٹ کلنگ ، مافیا ، دہشگردی کا جڑ سے خاتمہ کیا ۔ سابق وزیر اعلی پنجاب و صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ2013میں پاکستان کوتوانائی ،دہشتگردی کے2بڑے چیلنج درپیش تھے اور ہماری حکومت نے دونوں مسائل پر قابو پا کر حل کیا ۔ شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ لوڈ شیڈنگ تھا جس ہماری حکومت نے 90فیصد حل کر دیا ہے ۔ اگر ہماری حکومت دوبارہ بنی تو یہ 10فیصد کا نام و نشان ختم کر دیں گے ۔ بجلی کے 4پلانٹس میں 112 ارب روپے کی بچت ہوئی، سی پیک منصوبہ ہماری حکومت کی بدولت آیا ۔ اگر دھرنے نہ ہوتے تو یہ منصوبہ چھ ماہ پہلے ہی آجاتا ۔کالا باغ ڈیم کےحوالے سے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ قومی اتحاد کی قیمت پر کبھی نہیں بن سکتا ۔ اللہ نے موقع دیا اور ہماری حکومت وفاق میں آئی تو انشااللہ بھاشا ڈیم کا کام 5سالوں میں 70سے 80فیصد مکمل کر دیں گے ، اس ڈیم کے بننے سے ملک بھر کو 4ہزار میگا واٹ بجلی میسر آ سکے گی ۔

The post کالا باغ ڈیم نہیں بن سکتا کیونکہ۔!!شہباز شریف نے علان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...