Pages

Sunday, June 24, 2018

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا پرویز خٹک بھی کروڑوں کے مالک نکلے، کتنی زرعی زمین ہے اور کتنے کروڑ کے مقروض ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا پرویز خٹک 12 کروڑ 96 لاکھ 46 ہزار روپے مالیت کی زرعی زمین کے مالک ہیں جب کہ انہیں 2 کروڑ 52 لاکھ روپے قرض کی ادائیگی بھی کرنی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا اور تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کردہ اثاثہ جات کی تفصیلات میں بتایا گیا کہ وہ ڈھائی کروڑ روپے کے مقروض اور کرائے کے گھر میں مقیم ہیں۔ دستاویزات کے مطابق

پرویزخٹک 12 کروڑ 96 لاکھ 46 ہزار روپے مالیت کی زرعی زمین کے مالک ہیں اور ان کے پاس 2012 ماڈل کی گاڑی بھی ہے جس کی قیمت 13 لاکھ 67 ہزار روپے ہے، پرویزخٹک کی اہلیہ 53 تولے سونے کی مالک ہیں۔دستاویزات میں تحریر ہے کہ پرویزخٹک نے ایک دوست کو40 لاکھ روپے قرضہ دیا ہے جب کہ انہوں نے خود 2 کروڑ 52 لاکھ روپے قرض کی ادائیگی بھی کرنی ہے اور وہ پشاور کے علاقے حیات آباد میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہیں۔

The post سابق وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا پرویز خٹک بھی کروڑوں کے مالک نکلے، کتنی زرعی زمین ہے اور کتنے کروڑ کے مقروض ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...