Pages

Sunday, June 24, 2018

(ن) لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے اہم ترین سیاسی رہنما کو حلقے کے شہریوں نے گھیر کرلیا ٗ لوٹا لوٹا کے نعرے ، انتہائی افسوسناک سلوک کا نشانہ بناڈالاگیا

ملتان(این این آئی)(ن) لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سکندر بوسن کو حلقے کے شہریوں نے گھیر کر لوٹا لوٹا کے نعرے لگائے۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سابق وزیرخوراک سکندر بوسن کو ملتان کے حلقے میں نکلتے ہی شہریوں نے گھیرلیا اور لوٹا لوٹا کے نعرے بھی لگائے ٗ سکندر حیات بوسن ملتان کے حلقہ این اے 154 میں انتخابی مہم کے لئے نکلے تھے تاہم عوام کے جمِ غفیر نے ان کی گاڑی کو گھیرلیا،

عوام کا مطالبہ تھا کہ سابق وفاقی وزیر ان کے ساتھ علاقے کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پرپیدل چلیں تاکہ انہیں بھی عوام کی مشکلات کا اندازہ ہوسکے۔سکندر بوسن کی گاڑی کو گھیرنے والے عوام کا کہنا تھا کہ سکندر بوسن گزشتہ 5 سال وفاقی وزیر رہے لیکن ان کے حلقے میں ایک سڑک بھی نہیں بنی اور اب جب انتخابات قریب ہیں تو وہ دوبارہ ووٹ کی درخواست لے کر ان کے پاس آگئے ہیں لیکن 5 سال وزارت کے مزے لوٹتے ہوئے انہیں عوام کی داد رسی کا خیال نہ آیا۔ سابق وزیرخوراک غصے سے بھرے شہریوں کامنہ دیکھتے رہے۔

The post (ن) لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے اہم ترین سیاسی رہنما کو حلقے کے شہریوں نے گھیر کرلیا ٗ لوٹا لوٹا کے نعرے ، انتہائی افسوسناک سلوک کا نشانہ بناڈالاگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...