لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی جانب سے 3 پاکستانی نوجوانوں کو سماجی خدمات انجام دینے پر کوئنز ینگ لیڈر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز شاہی محل بکنگھم پیلس میں کوئنز ینگ لیڈرز ایوارڈ کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں پاکستانی نوجوانوں ہارون یاسین، حسن مجتبیٰ اور ماہ نور سید کو کوئنز ینگ لیڈرز ایوارڈ دیا گیا۔کوئنز ینگ لیڈرزایوارڈ کی تقریب میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے اْن تمام نوجوانوں کو اعزاز سے نوازا گیا جو معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے کوشاں ہیں
۔یہ ایوارڈ کامن ویلتھ گروپ کے رکن ممالک کے ایسے نوجوانوں کی شناخت کرتا ہے جن کی عمر 18 سے 29 برس ہو اور وہ اپنی کمیونٹی میں کسی اہم سماجی کام کا بیڑا اٹھائے ہوئے ہوں، جو کسی کو جینے کی صحیح راہ اور امید دکھا رہے ہوں۔واضح رہے کہ پاکستانی نوجوان حسن مجتبٰی زیدی ‘ڈسکورنگ نیو آرٹسٹس’ کے بانی ہیں جو آرٹ کے ذریعے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارتے ہیں۔ وہ بچوں کو مفت آرٹ ٹریننگ دیتے ہیں اور اس کے ساتھ جو طلباء تعلیمی اخراجات نہیں اٹھا سکتے انہیں تعلیم بھی فراہم کرتے ہیں۔
The post ملکہ برطانیہ کی جانب سے تین پاکستانی نوجوانوں کیلئے کوئنز ینگ لیڈرزایوارڈ appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment