Pages

Friday, July 13, 2018

مستونگ بم دھماکے میں سراج رئیسانی سمیت 70 افراد ہلاک، سینکڑوں شدید زخمی، انتہائی تشویشناک صورتحال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان میں مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں دھماکے میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 70 افرادہلاک ہو گئے ہیں، 120 افراد زخمی ہیں، تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں دھماکے میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی

کے چھوٹے بھائی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 70افرادہلاک ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سراج رئیسانی انتخابی مہم کے سلسلے میں قافلے کی صورت میں جا رہے تھے کہ راستے میں ان کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ سراج رئیسانی پی بی 35بلوچستان کے انتخابی امیدوار تھے۔ سراج رئیسانی بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی امیدوارتھے۔

The post مستونگ بم دھماکے میں سراج رئیسانی سمیت 70 افراد ہلاک، سینکڑوں شدید زخمی، انتہائی تشویشناک صورتحال appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...