Pages

Monday, July 30, 2018

محبت ہو تو ایسی!عائشہ گلالئی کو ملنے والا اکلوتا ووٹ سب پر بھاری ،ووٹر نے انتخابی نشان پر مہر لگانے کے بجائے’’آئی لو یو‘‘لکھ دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ووٹر نے عائشہ گلالئی  کو ملنے والے اکلوتے ووٹ پر مہر کے نشان کی بجائے’’آئی لو یو‘‘لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2 رسال پور میں قائم کیے گئے پولنگ اسٹیشن بوتھ نمبر 1 پر عائشہ گلا لئی کو ایک ووٹ ملا۔

عائشہ گلا لئی کے اکلوتے ووٹر نے اپنے بیلٹ پیپر کے ذریعے سے عائشہ گلا لئی سے محبت کا اظہار کیا اور عائشہ گلالئی کے انتخابی نشان پر مہر لگانے کی بجائے ’’آئی لو یو‘‘لکھ کر ووٹ کاسٹ کر گیا۔متعلقہ پریزائیڈنگ آفیسر نے مذکورہ ووٹ مسترد کر دیا۔اور این اے 25کے ریٹرننگ آفیسر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن جج دوست محمد خان کو بھجوا دیا۔واضح رہے کہ عائشہ گلالئی کو حالیہ الیکشن میں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

The post محبت ہو تو ایسی!عائشہ گلالئی کو ملنے والا اکلوتا ووٹ سب پر بھاری ،ووٹر نے انتخابی نشان پر مہر لگانے کے بجائے’’آئی لو یو‘‘لکھ دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...